اسلام آباد (جیوڈیسک) جنرل ریٹائرڈ پرویز مشر ف کو درپیش خطرات سے متعلق ایک حساس ادارے نے سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت میں پیشی کے موقع پران پر حملے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے، تحریک طالبان نے اس سلسلے میں تین ازبک باشندوں کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں۔
ذرائع نے جیو نیوز کے نمائندے عابد ملک کو بتایا ہے کہ حساس ادارے نے پرویز مشرف پر ممکنہ قاتلانہ حملے سے متعلق وزارت داخلہ کودی گئی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ سابق صدر کو اکبر بگٹی قتل کیس میں۔
پیشی کے موقع پر اسلام آباد یا کوئٹہ میں نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔ تحریک طالبان نے پرویز مشرف پر حملے کیلئے تین ازبک باشندوں کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ منصوبے پر عمل درآمد کیلئے ایک گاڑی اور مزید کچھ افراد کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔پرویز مشرف پر عدالت کے اندر حملے کی منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے۔