لاہور : 7 جنوری کو پوزیشن لیڈر پنجاب کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس جھوٹ اور بے بنیاد پراپیگنڈہ پر مبنی ہے اپنی پریس کانفرس میں اپوزیشن لیڈر نے من گھڑت پاتیں کی ہیں ،مریضوں اور ان کے لواحقین کو سامنے نہیں لایا گیاصرف سیاسی پوانیٹ سکورنگ کی گئی جو قابل مذمت ہے۔
مشیر برائے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز غوث نے 18دسمبر 2015کو جنرل ہسپتال اور چلڈرن ہسپاتال کا دورہ کیا تھا اور وہاں پر موجود مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی ان کی خیریت دریافت اور ہسپتالوں کی انتظامیہ کے بارے میں شکایات سنیں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندے بھی ان کے ہمراہ تھے۔
کسی بھی مریض یا ان کے لواحقین میں سے کو ئی شکایت نہیں کی گئی بلکہ ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے مکمل تعاون کرنے بہتر سہولتیں دینے اور بروقت علاج اور مکمل دیکھ بھال کرنے ہر وزیر اعلی پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا۔