اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے تک پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جائے گا۔ آرٹیکل چھ کی کارروائی میں ریٹائرڈ جرنیلوں کو بھی شامل تفتیش کریں گے۔
پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل ہے اور رہے گا، ان کے خلاف آرٹیکل چھ کی کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو چھ ہفتے کا وقت دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ جرنیلوں کو شامل تفتیش کرنے میں فوج رکاوٹ نہیں چوہدری نثار نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پابندی کے حق میں نہیں سندھ حکومت کو جلد جواب مل جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان اور کراچی کے حساس مسائل پر وہ بعد میں تفصیلی بات کریں گے۔
وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ کرپشن وزارتوں سمیت ملک کے طول عرض میں پھیل رہی ہے ستر ہزار اسلحہ لائیسنس بغیر شناختی کارڈ کے جاری ہوئے۔ انہوں نے غیر قانونی سموں کو دھشت گردی کی بڑی وجہ قرار دیا۔