واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے جنرل جان کیمپبل کو افغانستان میں نیا کمانڈر نامزد کر دیا۔
امریکی محکمہ دفاع کے مطابق جان کیمپبل جوزف ڈنفورڈ کی جگہ افغانستان میں نیٹو دستوں کی سربراہی کریں گے۔ وہ دو ہزار دس میں ایک سال تک مشرقی افغانستان میں تعینات رہے ہیں۔
چک ہیگل نے خصوصی امریکی دستوں کی ذمہ داری لیفٹیننٹ جنرل جوزف ووٹل کی ہو گی جبکہ ایڈمرل ایڈمرل جورٹنی شمالی کمانڈ کے سربراہ ہونگے۔