جنرل کیانی کا بلوچستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

General Kayani

General Kayani

کوئٹہ (جیوڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل پرویز اشفاق کیانی نے بلوچستان کے زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور علاقے میں جاری امدادی سرگرمیوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے ایک ماہ قبل زلزلے سے متاثرہ آواران میں جاری امدادی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور جوانوں کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر کمشنر قلات نے علاقے میں جاری امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ بھی دی۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل پرویز کیانی نے علاقے کے قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کی اور انہیں پاک آرمی کی جانب سے متاثرین کے امداد سے بحالی تک تمام وسائل بروئے کار لانے کی یقین دہانی کرائی۔