جنرل کیانی آج کمانڈ کین نئے آرمی چیف کے سپرد کریں گے

General Kayani

General Kayani

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج کے نئے سپہ سالار جنرل راحیل شریف آج کمان سنبھالیں گے،جی ایچ کیو میں پروقار تقریب کے دوران جنرل کیانی کمانڈ کین نئے آرمی چیف کے حوالے کریں گے۔

روایتی فوجی گھرانے کے چشم و چراغ، جنرل راحیل شریف،پاک فوج کے پندرھویں سپہ سالار ہونگے۔وزیراعظم نواز شریف کے مشورے پر صدر مملکت ممنون حسین نے انہیں لیفٹیننٹ جنرل سے جنرل کےعہدے پر ترقی دینے اور آرمی چیف تعینات کرنے کی منظوری دی۔

کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب راولپنڈی ہاکی سٹیڈیم میں ہو گی۔جنرل راحیل شریف تقریب کے میزبان ہونگے، سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریب میں شرکت کرینگے۔

فوجی بینڈ دھنیں بکھیرے گا اور جوان ملی نغموں پر مارچ پاسٹ کریں گے۔میدان میں ایک میز رکھی جائے گی جس پر بری فوج کی کمان کی مظہر اسٹک بھی موجود ہو گی۔