اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کر دی گئی ہے۔پرویز مشرف کی جانب سے درخواست ان کے وکیل اے کیو ہالیپوٹہ نے دائر کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف کی والدہ علیل ہیں۔
وہ ان سے ملنے کیلئے باہر جانا چاہتے ہیں، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کی تمام مقدمات میں ضمانت ہو چکی ای سی ایل سے نام نکالا جائے۔ درخواست پر عدالت نے وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کو 18 نومبر کے لئے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔