عام ا نتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی لکھی جاچکی ،اقتدار میں آکر کرپٹ عناصر کا کڑا حتساب کریں گے : رائوناصر علی خان
Posted on April 13, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور : سینئرنائب صدر،مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور اور ممتاز تاجررہنماء رائوناصرعلی خان میئونے گزشتہ روپراناکاہنہ میں PP159.160ٰلیبرونگ کے عہداران میں تقسیم اسنادکے موقع پر ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پوری قوم مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے۔اللہ تعالیٰ نے چاہا تو پورے پاکستان سے مسلم لیگ ن کے اُمیدواربھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔
جہاں تک بات ہے قائد محترم میاں محمد شہباز شریف کیNA129اورPP159میں کامیابی کی تو یہ دونوں حلقے میراگھرہیں اور انشاء االلہ مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ثابت ہوں گے ۔چار کا ٹولہ اور مداری ،کھلاڑی سن لیں عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی لکھی جاچکی اب کرپٹ عناصر جنہوں نے پاکستان کی بنیادیں ہلادی ہیں کو کڑے احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی بابا لیبرونگ ایم لطیف الرحمان پیرزادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہمیشہ کرپشن کے خلاف جہاد کیا ،مخالفین لاکھ کوششوں کے باوجود آج تک میاں برادران کے خلاف کرپشن ثابت نہیں کرسکے۔ کچھ لوگ پاکستان سے اسلامی قوانین کوختم کرنا چاہتے ہیں لیکن میں بتادوں کہ جب تک پاکستان میں ایک بھی کلمہ گو باقی ہے اُن کی خواہش پوری نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام عام انتخابات میں نوازشریف کے ہاتھ مضبوط کریں نوازشریف اقتدار میں آکر پاکستان کو مضبوط کریں گے اور اللہ تعالیٰ نے چاہا تو بہت جلد ملک سے بجلی کا بحران ختم کردیں گے ،جو انڈسڑی پاکستان سے باہر جاچکی ہے اُسے واپس لائیں گے تاکہ پاکستانی عوام کو بہتر روزگار میسر آسکے ۔میاں نوزشریف پاکستانی عوام
کے ہاتھ سے کشکول چھڑوا کر باوقار روزگار اور بہتر مستقبل دیناچاہتے ہیں۔
لیکن یہ تب ہی ممکن ہوگاجب ہم اُن کے ہاتھ منضبوط کریں گے ۔آج ہم نے NA129.PP159سے میاں محمد شہبازشریف کی الیکشن کمپین کا آغاز کردیا ہے ۔اس موقع پر لیبرونگ ونگ لاہورصدر چوہدری زولفقارعلی،جنرل سیکرٹری رانا شہباز خان،نائب صدر ثاقب لطیف،نائب صدر میاں محمود ایڈشنل جنرل سیکرٹری عبدالخالق ،نائب صدر مرزا افضل بیگ ،صدر PP159صفدر میئو،چوہدری آس محمد میئو،لیاقت علی گجر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔