ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایرانی پاسدارن انقلاب کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کے موقع پر ایران اور اسرائیل نے ایک بار پھر ایک دوسرے کے خلاف دھمکی آمیر زبان استعمال کرنا شروع کر دی۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ایجنٹ عراق میں امریکیوں کے خلاف حملوں کی سازشوں میں مصروف ہیں۔
جواد ظریف نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسرائیلی منصوبے میں پھنسنے سے بچنے کا مشورہ بھی دیا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایران، عراق اور یمن سے ممکنہ جوابی حملے کی تیاری شروع کردی ہے۔
اسرائیل حکام کا کہنا ہے کہ اس پر کارروائی کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانا ہو گی۔
واضح رہے کہ جنرل سلیمانی کو بغدادکے سرکاری دورے کے دوران ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔