جنرل راحیل شریف کی ایئر چیف مارشل سے ملاقات

Raheel Sharif

Raheel Sharif

راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آج اسلام آباد ائیر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے ائیرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں فوجی سربراہان کے درمیان ملاقات میں شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔