پاکستانی قوم جنرل راحیل شریف کے عزم کو سلام پیش کرتی ہے’ صاحبزادہ سعید الرشید عباسی

Karachi

Karachi

کراچی (پ ر) پاکستان یکجہتی کونسل کے سنیئر وائس چیئرمین صاحبزادہ سعید الرشید عباسی ، سند ھ کے صدر علامہ قاری سجاد تنولی، مرکزی جنرل سیکریٹری مفتی عبدالقادر جعفرعلامہ نورالرحمن رحمانی، علامہ روشن دین الرشیدی ،سید آصف شاہ شیرازی ، ڈاکٹر ثمینہ ، حافظ نائلہ ودیگر نے مرکزی شوریٰ کے اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا کہ جنرل راحیل شریف کے اس عزم کہ پاکستان دشمن عناصر کو جڑاُکھاڑ پھینکیں گے۔

پاکستانی قوم جنرل راحیل شریف کی جرأت کو سلام پیش کرتی ہے اور اُمید کرتی ہے کہ جنرل راحیل شریف پاکستان دشمنوں کے ساتھ ساتھ کرپشن ،دہشت گردی، سیاسی ومذہبی کے خلاف بھی بھرپور کاروائی کرینگے اور وطن عزیز کو کرپشن اور دہشت گردی کے ناسور سے نجات دلائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کو وطن عزیز کیلئے جب بھی ضرورت پڑی پاکستان یکجہتی کونسل کا ہرکارکن اُن کے ساتھ ہے اور وطن عزیز کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے۔