تحریر: لقمان اسد سانحہ پشاور نے دلوں کو گھائل کر دینے والے زخموں سے ہمیں چور کیا تو آرمی چیف جنرل راحیل شریف ان کٹھن حالات میں بلاشبہ اُمید کی ایک ایسی اُجلی اور شفاف کرن بن کر سامنے آئے کہ قوم کی تمام تر اُمیدوں اور اُمنگوں کا وہ اب محور و مرکز ہیں تمام سیاسی جماعتوں کی لیڈر شپ کو ایک پیج پر لانے کا وہ سبب بنے اور تمام سیاسی لیڈر شپ کو باور کرایا کہ اب بڑے فیصلوں کا وقت ہے ذاتی انائوں سے ہٹ کر اور ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر سوچنے اور آگے بڑھنے کا تقاضا حالات ہم سب سے کرتے ہیں۔
سانحہ پشاور کے روز ہی جنرل راحیل شریف نے افغانستان کا قصد کیا دارالخلافہ کابل پہنچے افغان صدر سے ملاقات کی اشرف غنی جو افغانستان کے نو منتخب صدر ہیں اُنہیں اپنے اور اپنی قوم کے جذبات سے آگاہ کیا یقینا اپنی قوم کا مقدمہ جس طرح اُس روز اُنہوں نے افغانستان جاکر لڑا ہوگا اُس کڑے وقت میں اُن سے بہتر انداز میں وہاں جاکر موجودہ مقتدر حلقے لڑنے سے رہے نئے افغان صدر کے سامنے لازمی طور پر یہ بات بھی جنرل راحیل شریف نے رکھی ہو گی کہ سانحہ پشاور پوری پاکستانی قوم کیلئے کسی قیامت سے کم نہیں اب قوم سمیت اُن کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہو چکا اور آئندہ کیلئے پاکستان کی طرف سے دوستی کا جواب دوستانہ انداز میں اور دشمنی کا جواب دشمنی کے انداز میں دیا جائے گا کوئی بھول میں نہ رہے پاکستان اپنے دشمنوں سے نمٹنا خوب جانتا ہے اُسی روز پھر افغانستان کے دورہ سے واپسی پر اُنہوں نے جی ایچ کیو حملہ میں ملوث مجرموں کے ڈیٹھ وارنٹ پر دستخط بھی کئے اور اب جوکہ اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکے جنرل راحیل شریف اس بات کو ذہن میں بٹھا چکے اور اس امر کا حقیقی ادراک بھی کر چکے تھے۔
Nawaz Sharif
کہ کڑے وقت کا تقاضا یقینا کڑے اور بڑے فیصلے ہوا کرتے ہیں وزیر اعظم نواز شریف سے فوجی عدالتوں کے قیام کی بات اُنہوں نے کی جس پر وزیر اعظم نے سیاسی قیادتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا اور اس ضمن میں کل جماعتی کانفرنس بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس میں جنرل راحیل شریف بھی شریک ہوئے اُن کی شرکت اس لحاظ سے لازمی تھی کہ فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق سیاسی قیادتوں کے تحفظات کا ہونا ایک یقینی بات تھی کل جماعتی کانفرنس میں فوجی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے جس قدر تحفظات کا اظہار مختلف سیاسی رہنمائوں کی طرف سے سامنے آیا جنرل راحیل شریف نے اُن کے تمام تر اُن تحفظات کو نہ صرف دور کیا بلکہ یہ یقین دہانی بھی اُنہوں نے کرائی کہ فوجی عدالتوں کا قیام عمل میں لانا قطعی طور پر افواج پاکستان کی خواہش نہیں بلکہ فوجی عدالتوں کا قیام ملکی حالات اور موجودہ وقت کی ضرورت ہے۔
اُنہوں نے دوٹوک اور واضح الفاظ میں اس امر کاا عادہ بھی کیا کہ فوجی عدالتیں سیاسی مقاصد کیلئے ہر گز استعمال نہ ہوں گی جنرل اشفاق پرویز کیانی کی ریٹائر منٹ کے بعد جب سے آرمی چیف کامنصب جنرل راحیل شریف نے سنبھالا ہے تب سے ملک میں کئی بار ایسے حالات پیدا ہوئے جب عوام کی اکثریت کے ساتھ ساتھ سیاسی رہنما اور تجزیہ نگار یہ تصور کئے ہوئے تھے کہ مارشل لاء کے آنے میں ابھی بس کچھ ہی دیر باقی ہے (جاری ہے )