لاہور (ایم اے تبسم سے) جنرل راحیل شریف نے بھارت کی پاکستان دشمن سرگرمیوںکو بے نقاب کرکے بھارتی عزائم کا پول کھول دیاہے۔ ان خیالات کا اظہاریونین کونسل 247کاہنہ سے آزادامیدوارچیئرمین حاجی بشارت علی رحمانی نے کیا،انہوں نے کہاکہ جنرل راحیل شریف کے حالیہ بیان کہ بھارت سرحدی خلاف ورزیاں کرکے دہشت گردی کے خلاف جنگ سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کررہاہے حقائق پرمبنی ہے ،انہوں نے کہاکہ بھارت کی ملک دشمن سرگرمیوں کے باوجود یہاں امن قائم ہو کر رہے گا۔
پاکستان کو دہشتگردی کے ذریعہ بہت نقصان پہنچایاگیا،انہوں نے کہاکہ دوسروں کی جنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے لیکن حالیہ سول اور عسکری قیادت کے کمال اتحاد نے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دئیے ہیں،انہوں نے کہا کہ ملک کے طول وعرض خصوصاً کراچی میں امن قائم ہونے سے معیشت مضبوط ہو رہی ہے جس سے غربت اور ناخواندگی ختم ہوگی،انہوں نے کہا کہ فوج کی قربانیوں کو پوری قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔