لاہور (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے انکشاف کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے ان کیخلاف خلاف قائم مقدمات کو ختم کرنے کیلئے مدد کی تھی۔
پرویز مشرف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف قائم مقدمات ختم کرنے کیلئے پاک فوج کی جانب سے میری مدد کی گئی تھی۔
میرے خلاف قائم مقدمات کے خاتمے کیلئے پاک فوج حکومت پر اثر انداز ہوئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے حکومت سے کہا کہ وہ ججوں پر دباؤ نہ ڈالیں۔
سابق آرمی چیف کی مداخلت پر حکومت نے دباؤ ڈالنا چھوڑ دیا۔ پرویز مشرف نے کہا کہ ان کیخلاف سیاسی مقدمات قائم کئے گئے تھے۔