راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں پاک فوج کی کور کمانڈرز کانفرنس جاری ہے جس میں اہم دفاعی امور سمیت ملک کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جارہاہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس جاری ہے۔ کور کمانڈر کانفرنس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورت حال، شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب، متاثرین کی امداد اور سرحدی امور پر تفصیلی سے تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں اعلیٰ ترین عسکری قیادت دو روز قبل ہونے والی قومی سلامتی کانفرنس، اسلام آباد میں آرٹیکل 245 کے نفاذ اور ملک کی مجموعی صورت حال پر بھی غور کررہی ہے۔