واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا پہنچنے پر پاکستانی سفارتخانے کے عہدیداروں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا استقبال کیا۔ امریکی دورے پر ڈی جی ملٹری آپریشن اورڈی جی آئی ایس پی آر بھی آرمی چیف کے ہمراہ موجود ہیں۔
اپنے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف امریکی وزير دفاع چک ہیگل کے علاوہ کئی اعلیٰ دفاعی افسران اور ارکان کانگریس سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں دفاعی امور اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی جائے گی۔ گزشتہ چار برسوں میں پاکستانی فوج کے کسی بھی سربراہ کا یہ پہلا دورہ امریکہ ہے۔