اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کی للکار سے قوم کو ولولہء تازہ ملا ہے۔
سعودی عرب اور اسرائیل کے خفیہ رابطے قابل مذمت ہیں۔کا لاباغ ڈیم پر اتفاق رائے کیلئے اے پی سی بلا ئی جائے۔ گلگت کے الیکشن میں دہشتگردوں کے حامیوں کو شکست اور امن پسندوں کی جیت ہو گی ۔ماضی اور حال کی حکومتوں نے گلگت کی تعمیر و ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا۔بھارتی ایجنٹ گلگت میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دیکر ملک دشمنی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت میں سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں کی انتحابی مہم کے سلسلہ میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ داعش کے گمراہ کن نظریات نے اسلام کو بدنام کیا ہے۔مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔آرمی چیف نے جر أت مندی کو اصول بنا رکھا ہے۔قومی اتحاد ہی محفوظ پاکستان کا ضامن ہے۔ حکومت قرضوں پر ملک چلانے کے بجائے خود انحصاری کی پالیسی اپنائے۔ گلگت کی عوام نظام مصطفی ﷺ کی حامی امیدواروں کو ووٹ دے۔گلگت کا الیکشن گیم چینجر ثابت ہو گا۔ وفاقی حکومت گلگت الیکشن میں پری پول ریگنگ کررہی ہے۔امریکی جنگ میں حصہ بننے کی وجہ سے پاکستان کو 160 ارب ڈالرکا خسارہ ہو چکا ہے۔