جنرل راحیل شریف جنوبی وزیرستان پہنچ گئے، فیلڈ فارمیشنز کا دورہ کرینگے

General Raheel Sharif

General Raheel Sharif

وزیرستان (جیوڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف جنوبی وزیرستان کے دورے پر چلے گئے، آرمی چیف فیلڈ فارمیشنز کا دورہ کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے ٹویٹر پیغام کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف جنوبی وزیرستان میں فیلڈ فارمیشنز کا دورہ کرینگے۔

آرمی چیف، افسروں اور جوانوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف جنوبی وزیرستان میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لیں گے۔