لندن (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اپنا ایک اہم بیان چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کو بذریعہ فیکس ارسال کیا ہے۔
بیان جس فیکس نمبر پر بھیجا گیا وہ جنرل راحیل شریف کی سرکاری رہائش گاہ کے آپریٹر سے لیا تھا اور ان کے اے ڈی سی کے ذریعے یہ بیان بھجوایا گیا تھا لیکن میرا بیان ملنے کی اب تک تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی کہ اگر انھیں میرا بیان نہیں ملا تو وہ اپنے اے ڈی سی سے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون کرا کے ای میل ایڈریس لے لیں اور اپنا ای میل ایڈریس دے دیں تاکہ اس پر وہ بیان دوبارہ بھیجا جا سکے جو ملکی استحکام کے حوالے سے ہے۔