بیجنگ (جیوڈیسک) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔ بیجنگ پہنچنے پر چین کی مسلح افواج کے سربراہ اور سیاسی قیادت نے جنرل راحیل شریف کا استقبال کیا اور گارڈ آف بھی پیش کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے چین کی سیاسی قیادت کے علاوہ مسلح افواج کے سربراہ سے اہم ملاقاتیں کیں۔
ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری کے لئے درپیش سیکیورٹی کی صورت حال اور سی پیک کو محفوظ بنانے کے لئے سیکورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جنرل راحیل شریف کی چین کے آرمی چیف سے ملاقات میں مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانے، دفاعی ٹیکنالوجی، انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے اور خطے کی سیکورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔