جنرل راحیل کا دورہ امریکہ انتہائی کامیاب رہا، ڈین فیلڈ مین

Dan Feldman

Dan Feldman

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا کے خصوصی نمائندے ڈین فیلڈمین نے کہا کہ پاکستان کے آرمی چیف کی ملاقاتوں میں افغانستان، دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت پاک امریکا تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

جنرل راحیل کے اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتیں اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکا پاکستان کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔

فیلڈمین کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان میں جمہوری حکومتوں کے قیام سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بڑھانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی ملک میں دہشت گردوں کے لیے پناہ گاہیں نہیں ہونی چاہیئں۔