راولپنڈی (جیوڈیسک) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے چین اور متحدہ عرب امارات کے سفیروں نے الگ الگ ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے چین کے سفیر سن وی ڈونگ اور متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسی عبداللہ الباشا نے الگ الگ ملاقات کی، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔