میاں چنوں (ساحل منیر) آئندہ عام انتخابات میں جہاں مختلف سیاسی جماعتوں نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لئے مخصوص اقلیتی نشستوں پراپنی ترجیحی لسٹیں الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ہیں وہاں جنرل نشستوں کے چند قومی و صوبائی حلقوں کے لئے بھی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے امیدواران کو پارٹی ٹکٹس پر نامزد کرتے ہوئے میدان میں اتارا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر این اے 233 جامشورو سے کیسو مل کھیل داس کوہستانی اور این اے220 عمرکوٹ سے نیلم کماری عام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
جبکہ عوامی نیشنل پارٹی نے این اے 256 کراچی وسطی سے صوفیہ یعقوب اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(GDA)نے این اے 216سانگھڑ سے کشن چند پروانی کو پارٹی امیدوار نامزد کیا ہے۔علاوہ ازیںپاکستان پیپلز پارٹی نے پی ایس47میرپور خاص سے رام کشوری لعل،پی ایس60جامشورو سے ڈاکٹر گیان چند اسرانی اورپی ایس61سے ڈاکٹر مہیش ملانی کو جنرل نشستوں پرٹکٹ جاری کئے ہیں۔