راجن پور (نامہ نگار) ایم پی اے مسلم لیگ (ن) کے حق میں بیان لگانے کی رنجش سٹی جنرل سیکرٹری کو تحصیل صدر اور سٹی صدر عہدہ سے ہٹانے کے لئے سرگرم۔ تفصیل کے مطابق کوٹ مٹھن کے سٹی جنرل سیکرٹری سید ذوالفقار شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ میں مسلم لیگ (ن) کا سرگرم کارکن ہوں مجھے عہدے کی کوئی پرواہ نہیں مگر مجھے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ جس ایم پی اے سے تحصیل صدر اور سٹی صدر مفاد حاصل کرتے ہیں۔مگر اگر ہم نے کوئی انکے اچھے کاموں کی خبر شائع کرائی تو انہوں نے شو کاز نوٹس جاری کردیاجس میں الزام عائد کیا گیا کہ میں نے پارٹی ڈسپلن توڑا ہے ۔کیا اپنی پارٹی کے ایم پی اے عاطف حسین مزاری کے حق میں بیان جاری کرنا پارٹی ڈسپلن ایشو ہے ؟ اگر ایسا ہے تو پھر رانا صاحب ،چوہدری ظہیر احسن صاحب ایم پی اے عاطف حسین مزاری سے اپنے مفاد کے لئے کیوں جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ رانا مختیار احمد صاحب یا چوہدری صاحب اپنے محلے سے کونسلر تو بن کر دکھائیں میں سیاست چھوڑ دوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کا ضلع راجن پور سے وجود ختم ہوتا چلا جا رہا ہے انہی لوگوں کی وجہ سے پارٹی کارکنان ان سے تنگ آکر دوسری پارٹیوں میں جانے پر مجبور ہوچکے ہیںاور جو ٹھہرے ہیں وہ بھی جانے کیلئے پر تول رہے ہیں ۔مجھے نہ کسی عہدے کی ضرورت ہے اور نہ ہی کوئی ذاتی مفاد میں مسلم لیگ (ن) کا کارکن ہوں اور کارکن ہی رہوں گا۔۔۔۔۔۔۔۔