جنرل سیکرٹری لاہور ساجدہ وسیم ملک کی رہائشگاہ پر محفل میلاد مصطفی ۖکا انعقاد

Eid e-Milad-un Nabi

Eid e-Milad-un Nabi

لاہور: مسلم لیگ (ن) لاہورکی جنرل سیکرٹری کی رہائشگاہ پاشا ہاوس باغبانپور لاہور میں گزشتہ روز عید میلاد النبی ۖ کے پُرعقیدت موقع پر محفل میلاد مصطفی کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کارکنان کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔خواتین نے درود و سلام پیش کیا اور ملک وقوم کیلئے دعا بھی کی گئی۔

اس موقع پر ساجدہ وسیم ملک نے کہا کہ نبی کریمۖ کے اسوہ حسنہ پر عمل میں ہی دنیا اور آخرت کی کامیابی مضمر ہے۔حضور پاکۖ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی معاشرے سے ظلم و زیادتی، نا انصافی اور بد امنی کا خاتمہ ممکن ہے اور بنی نوع انسان کی کامیابی کا راز پیغمبر اسلامۖ کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔

سرکاردوعالمۖ کی سیرت طیبہ تمام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے،آج بھی امت مسلمہ خصوصاً پاکستان کے مسائل کا حل نبی اکرمۖ کی تعلیمات ہی میں مضمر ہے۔انہوںنے کہا کہ نبی اکرمۖ کی ذات مقدسہ اور آپۖ کی تعلیمات پوری بنی نوع انسان کیلئے رحمت و ہدایت کا سرچشمہ ہیں، حضرت محمدۖ کی سیرتِ پاک میں تمام انسانی مسائل و مشکلات کا مکمل حل موجود ہے، یہی وہ راستہ ہے کہ جس پر چلتے ہوئے ہم موجودہ چیلنجز، خصوصاً انتہا پسندانہ سوچ ،عدم رواداری اور عدم برداشت سمیت جملہ مسائل کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

ربیع الاول کامبات مہینہ ہمیں حضور رحمت للعالمینۖ کی تعلیمات کی روشنی میں اپنے شب و روز اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گزارنے کی تلقین کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپۖ نے پوری انسانیت کو بھائی چارے، یگانگت، اخوت، محبت اور امن کا لافانی پیغام دیا، حضور اکرمۖ نے عفو و درگزر کی ایسی اعلیٰ مثالیں قائم کیں جن کی دنیا کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی۔

شعبہ نشرواشاعت

ساجدہ وسیم ملک۔( پاکستان مسلم لیگ نجنرل سیکرٹری لاہور (یوتھ ونگ) )
[email protected]