کراچی: آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین سید کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق فخر ایشیا سابق صدر پاکستان اور آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر سید پرویز مشرف کی 70ویں سالگرہ کراچی حیدرآباد ٹھٹہ میرپور خاص لاڑکانہ سکھر شہدادکوٹ قمبر دادو ماتلی بدین اور تلہار سمیت دیگر تمام اضلاع میں پورے جوش و جذبے سے منائی گئی جن میں کارکنان و عہدیداران کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کرکے پرویز مشرف کی درازی عمرکیلئے دعائیں کی اور ان سے محبت و یکجہتی کا اظہار کیا۔
اس سلسلے میں مرکزی پروگرام اے پی ایم ایل سیکریٹ کراچی میں منعقد کیا گیا جس میں سندھ کے جنرل سیکریٹری مسلم بھٹو نے آسیہ اسحق شاہدقریشیمحمد بخش لاشاری ایڈوکیٹ منظور بھٹہ کیپٹن عمران غوری اسلم مینائی سلمی وحید مراد طاہر حسین سید اوردیگر مرکزی صوبائی ضلعی و مقامی عہدیداران کے ہمراہ کیک کاٹا اور اپنے قائد مشرف سے اظہار محبت و یکجہتی کے ساتھ ان کی درازی عمر کیلئے دعا کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم بھٹو نے کہا کہ پرویز مشرف جان کو لاحق خطرات کے باجودقوم کو بحرانوں سے نجات دلانے اور ملک بچانے کی خاطر وطن واپس آئے اور آئین قانون کی بالادستی و پاسداری کو یقینی بنانے کیلئے انہوں نے خود کو احتساب کیلئے عدلیہ کے سامنے پیش کردیا گوکہ آج ان کی اسیری ان کے ہمارے درمیان حائل ہے مگر انشااللہ بہت جلد عدالتیں انہیں جھوٹے الزامات سے باعزت بری کردیں گی تو وہ ملک وقوم کی خدمت کے خاطر ایکبار پھر میدان عمل میں ہمارے درمیان اور ہمارے ساتھ ہوں گے اور ایکبار پھر اپنے سابقہ دور اقتدار کی طرح میڈیا کی کی آزادیو احترام کو یقینی بنانے معیشت کی بحالی ترقی اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے اپنا قائدانہ کردار ادا کریں گے۔