جنرل سیکرٹری ”پی یو جے” کی صحافی غلام مرتضیٰ باجوہ کے والد کو قبضہ گروپ طرف ملنے والی دھمکیوں کی مذمت

لاہور (پ ر)”پی یو جے ”پنجاب یونین آف جنرنلسٹ کے جنرل سیکرٹری سردارعامرسہیل نے پی ایم ایف کے رکن،قلعہ احمد آباد پریس کلب کے صدر اور قومی نیوز ایجنسی کے نیوز ایڈٹیرو کالم نگار غلام مرتضیٰ باجوہ کے والد چوہدری عبدالحمید باجوہ کو قبضہ گروپ کے سر پرست تھانہ صدر پسرور کے اے ایس آئی رفاقت اور سرغنہ مبارک علی اور حنیف سمیت دیگر کی طرف سے دی جانے والی دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہو ئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، آئی جی پنجاب سے فوری طور پر نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔