ٹیکسلا (تحصیل رپورٹر) تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کا اعزاز، جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب توقیر ریاض ممبر نیشنل ایگزیکٹیو کونسل ایپنک پاکستان منتخب ہو گئے، پریس کلب ٹیکسلا کے ممبران کی جانب سے انکے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی،قبل ازیں انکی آمد پر ممبران کی جانب سے پر تپاک استقبال کیا گیا، تقریب میں تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے سینئیر نائب صدر حسن علی طاہر کے اوپر پولیس کی جانب سے بے بنیاد ، جھوٹے اور من گھڑے مقدمہ کے اندراج پر پر زور احتجاج کیا گیا اور پولیس کی ملی بھگت ، اور بے گناصحافی کوہراساں کرنے پر قرار داد مذمت منظور کی گئی، پولیس کے اعلیٰ افسران سے محکمہ میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر تحصیل پریس کلب ٹیکسلا ڈاکٹر سید صابر علی کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ہمارے پریس کلب کے ایک ممبر کو اپنک میں مرکزی سطح پر مقام ملا، انھوں نے سید اکرام بخاری کو ایپنک پاکستان کا چئیرمین منتخب ہونے پر تمام ممبران پریس کلب کی جانب سے مبارک باد پیش کی، تقریب سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران نو منتخب چئیرمین ایپنک پاکستان سید اکرام بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحصیل پریس کلب ٹیکسلا لوکل سطح پر نہیں بلکہ ملکی سطح پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
اسلام آباد راولپنڈی ایپنک کی تشکیل میں بھی تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کو نمائندگی دی جائے گی علاوہ ازیں جو مراعات اسلام آباد راولپنڈی کے صحافیوں کومل رہی ہیں ان میں تحصیل پریس کلب کا بھرپور حصہ ہوگا ، ہم نے اپنے وعدوں کو وفا کرتے وہئے پلاٹوں کی تقسیم میں بھی تحصیل پریس کلب کے ان ممبران جنہوں نے اپلائی کیا انھیں مکمل اکاموڈیٹ کیا آئندہ بھی اس روز کو برقرار رکھا جائے گا،تحصیل پریس کلب کے جنرل سیکرٹری نو منتخب ممبر نیشنل ایگزیکٹیو کونسل ایپنک پاکستان توقیر ریاض کا کہنا تھا کہ میرا اعزاز تحصیل پریس کلب کا اعزاز ہے ، تحصیل پریس کلب بہت کم عرصہ میں اپنی بہترین صلاحیتوں کی بنا پر قومی سطح پر وہ مقام حاصل کرچکا ہے جو کسی اور صحافتی تنظیم کا مقدر نہ بنی،انھوں نے پیغام دیا کہ ہمیں کسی طرح بھی کم تر نہ سمجھا جائے تحصیل پریس کلب ٹیکسلا واہ ٹیکسلا کے ورکنگ جرنلسٹ کی نمائندہ تنظیم ہے جو ایک بڑی قوت کے طور پر سامنے آیا ہے بلاشبہ یہاں کے ورکنگ جرنلسٹتنظیم کی شان اور وقار ہیں انھیں کسی موڑ پر مایوس نہیں کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کے لئے کو دقیقہ فرد گزاشت نہیں کریں گے، انھوں نے صدر پریس کلب ٹیکسلا ڈاکٹر سید صابر علی کی کاوشوںکو سراہتے ہوئے کہا کہ انھوں نے نمائندگی کا حق ادا کردیا ہے ،اسی جوش اور جذبہ لگن کے ساتھ یہ قافلہ کامیابیوں کی جانب رواں دواں رہے گا،اس موقع پر تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے عہدیداران پی ٹی وی سے وابستہ سینئیر نائب صدر حسن علی طاہر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری طاہر فریدون ، سیکرٹری انفارمیشن مظہر صادق ، سیکرٹری فنانس حافظ وسیم چوہدری،ممبران ایگزیکٹیو باڈی ڈان میڈیا گروپ کے امجد اقبال یوسف زئی، ایکسپریس میڈیا گروپ کے عاصم، میر،ٹی وی چینل 92 کے حسرت عباس، سٹی 47 ویب چینل کے عمران مانی،رو زٹی وی میڈیا گروپ کے راجہ عمران ،سید نوید عباس ، سید محسن نقوی،آصف کھوکھر،نور الا امین،ٹی وی کیمرہ مین نسیم حیدر ، ظفر قریشی،شاویز خان،کے علاوہ پرنٹ اینڈ الیکٹرونک میڈیا سے وابستہ جرنلسٹس بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا ِ، واہ کینٹ 0300-5128038