لاہور : جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن ٹریڈر ز ونگ پنجاب زبیر انصاری نے تاجر برادری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے مہم شروع کر دی ہے ۔اسی سلسلہ میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے تاجر تنظیموں کے نمائندوں کو ایوانِ وزیر اعلی میں بلا کر اجلاس منعقد کئے گئے اس قلیل عرصہ میں اب تک 19 میٹینگ کا انعقاد کیا جا چکا ہے جن میں حکومت پنجاب کی طرف سے تاجروں کو سہولیات فراہم کرنے ان کے جائز مطالبات کو حل کرنے کی یقین دہانیاں کروائی گئیں ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے حکم کے مطابق تاجروں کے مسائل انکی دہلیز پر حل کیئے جائیں گے حکومت پنجاب تاجر برادری کے لیے مستقبل میں مثبت اقدامات اٹھا رہی ہے ان کا باقاعدہ اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔