جنرل سیکریٹری سندھ کی سربراہی میں آل پاکستان مسلم لیگ کا اجلاس
Posted on June 9, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی : آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری مسلم بھٹو کی زیرصدارت اے پی ایم ایل ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں سیکریٹری فائنانس اینڈایڈمن شاہد قریشی سینئر رہنما اسلم مینائی وصی قریشی عبدالقیوم جمشید جان نائلہ انعام فیروزہ وارثی و دیگر رہنماؤں اور اراکین نے مسلم بھٹو کو سندھ کا جنرل سیکریٹری مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
ان کی قیادت پر اظہار اعتماد کے ساتھ انہیں بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اپنے تحفظات و تجاویز سے آگاہ کیااور توقع ظاہر کی کہ مسلم بھٹو کی قیادت وسربراہی میں آل پاکستان مسلم لیگ سندھ مزید منظم فعال اور مضبوط ہوگی ۔
آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مسلم بھٹو نے کارکنان و عہدیداران کو تمام شکایات کے ازالے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ تنظیمی نظم و ضبط کی پابندی کو یقینی بناتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ کو پرویز مشرف کی امنگوں کے مطابق پاکستان کی منظم و فعال سیاسی قوت بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائین گے۔