کراچی(جیوڈیسک) بسوں ٹرکوں اور رکشوں کے ٹائر بنانے والی کمپنی جنرل ٹائر نے اب موٹر سائیکل ٹائر بھی مارکیٹ میں لانے کا اعلان کر دیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ٹائر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد حسین نے بتایا کہ کمپنی نے موٹر سائیکل ٹائر اور ٹیوب بنانے کے لئے پچاس کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے جس سے روزگار کے مواقع بھی دستیاب ہوں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ مقامی طور پر ٹائر بننے کے باعث سرکاری خزانے کو بیس کروڑ ڈالر زرمبادلہ کی بچت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرکوں، بسوں اور رکشوں کے ٹائر بنانے کے بعد اب کمپنی معیاری اور سستے موٹر سائیکل ٹائر متعارف کرائے گی۔