فلم کلنگ سیزن کا پہلا ٹریلر منظر عام پر آگیا

Killing

Killing

نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک کلنگ سیزن کا پہلا ٹریلر منظر عام پر آگیا، فلم 12 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ انتقام، بدلے اور سنسنی سے بھرپور فلم کلنگ سیریز کا پہلا ٹریلر منظر عام پر آگیا ہے۔ فلم کی کہانی بوسنیا کی جنگ میں حصہ لینے والے دو ایسے فوجیوں کے گرد گھومتی ہے جو خطرناک جنگل میں کھو جاتے ہیں۔

ان کا مشن وہاں سے بحفاظت باہر نکلنا ہے۔ دی کلنگ سیزن میں مشہور امریکی اداکار رابرٹ ڈی نیرو اور جان ٹریوولٹا سمیت مائلو وینٹی میگلیا اور الزبتھ اولین نمایاں کرداروں میں جلوہ گھر ہوں گے۔ فلم 12 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔