لیہ (ایم آر ملک) جنریٹر یونین کے وارے نیارے ،SDO واپڈا نے جنریٹر مالکان کو جنریٹر چلانے کی اجازت دے دی، متعدد دوکاندار کو اعتماد میں لیئے بغیر فیصلہ ناقابل قبول ہے،آئے روز ٹرانسفارمر کا ناکارہ ہونے کا موجب جنریٹر ہی ہیں،شہری تفصیل کے مطابق بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور آئے روز شہر کے بازاروں و گلی محلوں کے ٹرانسفارمر کا جل جانا عوا م کے لیے درد سر بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے شہر میں لگے ہوئے جنریٹر جن کا لوڈ اور بجلی کی کراس میچ کی وجہ سے اوور لوڈنگ کی زیادتی سے اکثر ٹرانسفارمر جل کر ناکارہ ہو جاتے ہیں۔
شہریوں محمد فاروق سنیارا،ملک اشرف کھوکھر،زین علی ،مدثر حسین ،سعید کھوکھر ،غلام نبی ،محمد اسلم ،فقیر حسین و دیگر نے بتایا کہ گذشتہ روز SDOواپڈا محمد اشفاق نے ہماری موجودگی میں اتفاق رائے سے جنریٹر مالکان سے معاہدہ کیا کہ جونہی نیا ٹرانسفارمر لگے گا جنریٹر مالکان چار روز کے لیے جنریٹر نہیں چلائیں گے تاکہ ہمیں اندازہ ہو سکے کہ ٹرانسفارمر چار روز تک بجلی کی سپلائی دیتا ہے یا نہیں لیکن ابھی تین روز گزرنے کے بعد جنریٹر مالکان کی SDOواپڈا اور لائن مینوں سے ملی بھگت کر کے شہر کے بااثر شخصیات کے تعاون کے بل بوتے پر بیشتر بازاروں کے دوکانداروں کی مشاورت کے بغیر اکٹھ کیا اور SDOواپڈا سے جنریٹڑ چلانے کی اجازت لے لی جو ٹرانسفارمر کے ناکارہ ہونے کا موجب بھی بن سکتی ہے۔