جنیوا (اصل میڈیا ڈیسک) سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں آزاد خالصتان ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ مکمل ہو گئی۔
مقامی وقت کے مطابق صبح 10 سے شام 4 بجے تک جاری رہنے والی ووٹنگ میں یورپ بھر سے سکھوں نے جنیوا آکر حصہ لیا۔
خراب موسم کے باوجود ریفرنڈم میں 5 ہزار سے زائد سکھوں نے شرکت کی۔
پولنگ کے بعد سکھوں نے اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ بھی کیا۔ سکھ کمیونٹی نے اقوام متحدہ کو یادداشت بھی پیش کی جس میں کہا گیا کہ بھارت سکھوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔
اس سے قبل لندن سمیت برطانیہ کے 9 شہروں میں آزاد خالصتان ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ ہو چکی ہے جس میں ہزاروں سکھوں نے حصہ لیا تھا۔