اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں جیو، وفاقی، اور صوبائی وزرا کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں، میر شکیل الرحمان، عامر میر، پمرا، خواجہ سعد رفیق اور خواجہ آصف سمیت سترہ افراد کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ حکومت پیمرا پر اثر انداز ہو رہی ہے۔
سپریم کورٹ میں درخواست ایڈووکیٹ سید علی عمران اور منیر طارق نے دائر کی۔ پٹیشن میں میر شکیل الرحمان، عامر میر، خواجہ سعد رفیق اور خواجہ آصف سمیت سترہ فریق بنائے گئے ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حامد میر پر حملے کے بعد جیو، خواجہ آصف، سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ کے بیانات سے پاک فوج کی بدنامی ہوئی۔ اس معاملے میں حکومت پیمرا پر اثر انداز ہو رہی ہے۔
پیمرا اس معاملے کی آزادانہ تحقیقات کرے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ میر شکیل، عامر میر، خواجہ سعد رفیق اور خواجہ آصف کو ذاتی حیثیت میں طلب کر کے وضاحت مانگی جائے۔