جیو کے توہین آمیز مارننگ شو کیخلاف جمشید دستی کا قومی اسمبلی میں ہنگامہ

Jamshed Dasti,

Jamshed Dasti,

اسلام آباد (جیوڈیسک) جیو نیوز کے توہین آمیز مارننگ شو کے خلاف بولنے کی اجازت نہ ملنے پر جمشید دستی نے قومی اسمبلی میں ہنگامہ شروع کردیا۔ جمشید دستی نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران جیو نیوز کے توہین آمیز مارننگ شو کے خلاف بولنا شروع کیا تو ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے ان کا مائیک بند کردیا جس پر جمشید دستی نے ایوان میں شور شرابہ شروع کردیا اور مائیک کے بغیر ہی بلند آواز میں تقریر شروع کردی۔

جمشید دستی نے کہا کہ جیو نے اہل بیت کی توہین کرکے بہت بڑی گستاخی کی ہے اس مسئلے پر بات کرنے کا موقع دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ جیوز پر نشر ہونے والے توہین آمیز مارننگ شو کی وجہ سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے لیکن ایوان اس مسئلے کو نظرانداز کررہا ہے، ایسا لگ رہا ہے اس معاملے میں حکومت بھی ملوث ہے۔