اسلام آباد (جیوڈیسک) جیو اورجنگ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دینے والا ارشد بٹ دھوکا دہی کا ملزم نکلا، اس کے خلاف تھانا صدر چکوال میں دھوکا دہی اور فراڈ کا مقدمہ درج ہے اور اس مقدمے میں ضمانت پر ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر ارشد بٹ کیخلاف مقدمہ 30 جولائی 2005 کو درج ہوا، مقدمہ دفعہ 420، 468 اور 471 کے تحت درج ہے۔
ارشد محمود بٹ نے یونین کونسل ناظم کے انتخابات کیلئے میٹرک کی جعلی سند پیش کی تھی، ارشدمحمود بٹ کی سند کو سرگودھا بورڈ سے چیک کرایا گیا تو جعلی نکلی۔ ارشد محمود بٹ یونین نائب ناظم رہا، ناظم کے انتخابات پر سند چیلنج ہوئی۔ ارشد محمود بٹ چکوال کا رہائشی ہے، یونین کونسل 5 چکوال سے کاغذات جمع کرائے تھے۔