جیو نیوز پر پابندی بڑی غلطی ہوگی، فضل الرحمان

Fazlur Rahman

Fazlur Rahman

اسلام آباد (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عوام میں مقبول جیو نیوز پر پابندی بڑی غلطی ہوگی۔

اسلام آباد میں جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حامد میر پر حملے سے متعلق عدالتی کمیشن پر مکم اعتماد کیا جانا چاہیے، تاہم جیو نیوز عوام میں مقبول ہے، پابندی بڑی غلطی ہوگی۔