جیو نیوز کی بندش اور چینل نمبر کی تبدیلی تکلیف دہ صورتحال ہے، پرویز رشید

Pervaiz Rasheed

Pervaiz Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات پرجیو نیوز کی بندش اور چینل نمبر کی تبدیلی تکلیف دہ صورتحال ہے۔

ایک بیان میں وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ مختلف مقامات پر جیو نیوز کی بندش اور چینل نمبر کی تبدیلی کے معاملے پر انھوں نے چیئرمین پیمرا سے رابطہ کیا ہے۔

چیئرمین پیمرا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ نشریات کو معمول پر لانے کے لیے اقدامات کریں گے۔ پرویز رشید کا کہنا ہے کہ روزنامہ جنگ کی تقسیم میں رکاوٹیں کھڑی کرنا بھی افسوس ناک ہے۔