جیو نیوز کے سینئر اینکر حامد میر پر قاتلانہ حملے میں ملک دشمن قوتوں کا ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے
Posted on April 23, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی: پاسبان کے مرکزی صدر شفیع احمد اور کراچی کے صدر شمیم ناز نے جیو نیوز کے سینئر اینکر حامد میر پر حملے کو صحافی برادری کو سچائی کواجاگر کرنے سے روکنے کی سازش قرار دی ہے اور کہا ہے کہ جیو نیوز کے اینکر حامد میر پر حملے میں ملک دشمن قوتوں کے ہاتھ کے ملوث ہونے کو نظر انداز نہ کیا جائے ہوسکتا ہے کہ پاکستان دشمن قوتیں اس طرح کے واقعات کروا کر ملک میں انتشار کو ہوا دینا چاہتی ہوں ، بغیر تحقیق اور تصدیق کے اداروں کے درمیان رنجشیں پیدا کرنے سے اجتناب کیا جائے۔
اس سے ملک دشمن قوتوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے ،حامد میر کیلئے پاسبان اور پوری قوم دعاگو ہے اللہ تعالیٰ حامد میر کو جلد صحت و تندرستی عطا کرے اور حکمرانوں کو توفیق دے کہ وہ صحافیوں اور شہریوں کے تحفظ کے یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کریں ، پاسبان رہنمائوں نے پنو عاقل میں حادثے میں ہلاک ہونیوالے مسافروں کی مغفرت اور زخمی ہونیوالے مسافروں کی صحتیابی کیلئے بھی دعا کی ہے، وہ پاسبان کراچی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں حامد میر کی صحتیابی کیلئے منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ،دعائیہ تقریب میں پاسبان کراچی کے جنرل سیکریٹری زاہد جمیل ،سینئر نائب صدر شاکر علی ،نائب صدور جاوید اقبال اظہر شمس ،ڈپٹی سیکریٹری محمد عرفان رانا ،جوائنٹ سیکریٹریز عارف جلب ،وقاص ملک ،محمد حنیف میواتی ،پاسبان ویلیفئر کمیٹی کے انچارج ارشد قریشی ،پاسبان منارٹی ونگ کے آرگنائز الوک مٹو نے بھی شریک تھے ،پاسبان کراچی کے صدر شمیم ناز نے کہا کہ گذشتہ روز پاسبان کے ٹائونز کے زیر اہتمام بھی دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا،لانڈھی ٹائون میں ناصر ولی ،کورنگی ٹائون میں نعیم ربانی ،گلشن ٹائون میں زاہد جمیل ،نارتھ ناظم آباد ٹائون میں محمد صادق ،لیاری ٹائون میں عارف جلب ،صدر ٹائون میں فضل ربی نے دعائیہ تقاریب کیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com