حکومت امریکہ سے خوفزدہ ہوکرنیٹو سپلائی بحال کرنا چاہتی ہے:منورحسن
Posted on March 26, 2012 By Asif گجرات
حجرہ شاہ مقیم :امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ حکومت امریکہ سے خوفزدہ ہوکر نیٹو سپلائی بحال کرنا چاہتی ہے جسے ہم کسی بھی قیمت پر بحال نہیں ہونے دینگے ، اگر پارلیمنٹ میں قرا ردا د کا ڈرامہ رچا کر سپلائی بحال کر نے کی کوشش کی گئی تو افغانستان کو جانیوالے تمام راستے سیل اور نیٹو کنٹینروں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائینگے، 27مارچ کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا ہوگا جس میں تمام اپوزیشن جماعتیں محب وطن شہری سیاسی وابستگی کو بالائے طاق رکھ کر شرکت کر یں اور اتحاد ی حکومت کے عزائم خاک میں ملادیں ،امریکہ افغانستان میں شکست کھاکر بھاگ رہا ہے وہ دن دور نہیں جب ہم پر مسلط ان کے حواری گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوجائینگے اور یہاں اسلامی انقلاب برپا اللہ اور اسکے رسول کا نظام ہوگاان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی چک اٹھارہ جی ڈی میںمقامی راہنما ڈاکٹر لیاقت علی کوثر کے بیٹے حافظ حسن محمد کی دعوت ولیمہ کے موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر علامہ عبدالرشید ترابی ، جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ ،عبدالوہاب خاں نیازی ،میاں مقصود احمد ایڈووکیٹ ،حافظ محمد ادریس اور تحصیل دیپالپور میں جماعت اسلامی کے راہنما جہانگیر خاں غوری بھی انکے ہمراہ تھے ۔
by Asif
Editor at GeoURDU.com & Software Engineer