افغانستان : (جیو ڈیسک) امریکا نے افغانستان میں فوجی اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے سترہ شہریوں کے لواحقین اور زخمیوں کو مالی امداد ادا کردی ہے۔
امریکی اسٹاف سارجنٹ رابرٹ بیلز نے قندھار کے علاقے میں ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے سترہ شہریوں کو ہلاک کردیا تھا۔ جبکہ واقعے میں کچھ افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ افغان حکام کے مطابق امریکا نے سترہ شہریوں کے لواحقین کو پچاس ، پچاس ہزار ڈالر فی کس اور فائرنگ میں زخمی ہونے والے افراد کو گیارہ ہزار ڈالر ادا کردیئے ہیں۔ یہ مالی امداد امریکی صدر براک اوبامہ کی جانب سے ادا کی گئی ہے۔
امریکی حکام کا خیال ہے اس اقدام سے افغانستان سے کشیدہ تعلقات میں کچھ کمی آئے گی۔