جارج کلونی ڈھلتی عمر کے سب سے گریس فل اداکار قرار

George Clooney

George Clooney

ہالی وڈ (جیوڈیسک) جارج کلونی کو یہ اعزاز اس لئے دیا گیا کیونکہ انہوں نے ابھی تک اپنے بالوں کر کلرکرنا شروع نہیں کیا ہے۔ 53 سالہ اداکار کے بعد حال ہی میں اینجلینا جولی کے ساتھ نو برس کی رفاقت کے بعد شادی کرنے والے پچاس سالہ اداکار بریڈ پیٹ کا نمبر آتا ہے۔

بریڈ پیٹ جارج کلونی کے قریبی دوست ہیں۔ ان کے بعد اکاون سالہ جانی ڈیپ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر آئے ہیں۔

ان کے بعد برطانیہ کے جیمز بانڈ ہیرو چھیالیس سالہ ڈینئل کریگ چوتھے اور پینتالیس سالہ آسٹریلوی اداکار ہیو جیک مین کو پر کشش قرار دیا گیا ہے۔