جارج کلونی کی اہلیہ امل سال کی پرکشش خاتون قرار

Amal

Amal

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ ھیرو جارج کلونی کی اہلیہ امل کلونی کو امریکی جریدے نے سال کی پرکشش خاتون قرار دے دیا۔ ٹیلر سوئفٹ اور سکارلیٹ جانسن بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔

جارج کلونی اور برطانوی وکیل امل کی شادی رواں برس ستمبر میں پانیوں کے شہر وینس میں ہوئی تھی جس کے بعد امل کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

امریکی جریدے باربرا والٹر نے انھیں دوہزار چودہ کی پرکشش ترین شخصیت قرار دے دیا۔

امل کلونی کو وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کا سیاسی پناہ کا کیس لڑنے پر بھی عالمی شہرت حاصل ہوئی تھی۔