جارج اور سینڈرا کی سائنس فکشن فلم”گریویٹی”کا ٹریلر منظر عام پر

Science Fiction

Science Fiction

ممبئی(جیوڈیسک)بالی ووڈ کے دو آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ایک ساتھ،جارج کلونی اور سینڈرا بلاک کی سائنس فکشن ڈرامہ فلم”گریویٹی”کا پہلا ٹریلر منظر عام پر آگیا ہے۔ہدایت کار اور فلمساز الفونسو کیوارون کی اس فلم میں سینڈرا بلاک اور جارج کلونی کو خلا بازوں کے روپ میں پیش کیا گیا ہے۔

جن کا اسپیس اسٹیشن تباہ ہوجانے کے بعد وہ اپنی زندگی کی بقا کی جنگ لڑتے دکھائی دیں گے۔8کروڑ ڈالر کے بجٹ سے بنائی گئی یہ سائنس فکشن تھری ڈی فلم گریویٹی وارنربرادرز کے تحت4اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔