جارجیا (جیوڈیسک) امریکی ریاست جارجیا میں، بیوی سمیت 5 افراد کے مبینہ قاتل کو تلاش نہیں کیا جا سکا، پولیس کی تلاش جاری ہے۔ جارجیا کے علاقے لا گرانگے میں تین روز قبل 5 افراد کی لاشیں ملی تھیں۔
پولیس کو شبہ ہے کہ انھیں تھامس جیسی نامی شخص نے قتل کیا ہے، جو مقتولین میں شامل خاتون کا شوہر ہے۔
قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ مقتولین میں تھامس کی بیوی، ساس، سسر، ایک بیٹی اور اسی گھر میں رہنے والا ایک نوجوان شامل ہیں۔ تھامس جیسی کی تلاش کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔