گیپکو کے زرعی صارفین کیلئے خوشخبری، بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (عقیل احمد خان لودھی) گیپکو کے زرعی صارفین کیلئے خوشخبری ، بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان،وفاقی وزارتِ پانی و بجلی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ایکسیئن گیپکو ملک طارق محمود نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے زرعی صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں ساڑھے تین روپے فی یونٹ کمی کر دی ہے۔

وفاقی وزارت پانی و بجلی نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کا اطلاق گیپکو کے تمام زرعی صارفین پر ہو گا ۔ وفاقی وزارتِ پانی و بجلی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آف پیک ٹائم کیلئے زرعی صارفین کا ٹیرف 8 روپے پچاس پیسے تھا اب نیا ٹیرف5روپے پچاس پیسے ہو گاجبکہ پیک ٹائم کیلئے ٹیرف 10 روپے 35 پیسے فی یونٹ رہے گا۔ مقرر کردہ نرخوں اور رعائتی نرخوں میں فرق کا بوجھ وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔دوسری طرف چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد اکرم کی ہدایات پر گیپکو کے بجلی چوروں کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن کے دوران مزید30 بجلی چور پکڑے گئے۔

2 کے خلاف ایف آئی آردرج،10 لاکھ سے زائد کے ڈیٹکشن بِل جاری۔ گیپکوریجن بھر سے لائنوں پر ڈائریکٹ کنڈے ڈال کر اور دیگر مختلف حربوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والوں کو78677یونٹس کی مد میں10 لاکھ70ہزار روپے سے زائد کے ڈیٹیکشن بِل جاری کر دیئے ہیں اور تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں دے دی گئی ہیں۔