وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) سب ڈویژن نمبر 1 گیپکو میں واپڈا ہائیڈرو لیبر یونین کے سالانہ انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا۔ گیپکو سٹاف کی متفقہ رائے سے محمد رمضان جانی کو چیئرمین، افتخار بٹ کو جنرل سیکرٹری، جبکہ وائس چیئرمین اور جوائنٹ سیکرٹری کیلئے محمد آصف اور محمد حماد لائن سپرنٹنڈنٹ کا انتخاب کیا گیا ہے۔
نو منتخب عہدیداروں نے ساتھی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملازمین کے جائز حقوق کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے کسی بھی ملازم کو درپیش مسئلہ کے حل کیلئے اس کی جائز مدد کی جائے گی۔ گیپکو ملازمین نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔