جرمنی (جیوڈیسک) جرمن کار ریلی کے دوسرے روز فرانس کے عالمی چیمپئن سباسچئن اوگیئر نے برتری حاصل کر لی ، جرمن کار ریلی کے دوسرے روز دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے،،، ڈرائیورز نے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کیلئے خوب مہارت دکھائی۔
فرانس کے عالمی چیمپئن سباسچئن اوگیئر نے بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے فن لینڈ کے یاری متی لٹوالا سے پہلی پوزیشن چھین کر برتری حاصل کر لی۔
ریلی کے دوسرے روز فرانسیسی ورلڈ چیمپئن نے فن لینڈ کے ڈرائیور کو سخت مقابلے کے بعد صرف نو اعشاریہ چار سیکنڈز کے فرق سے پیچھے چھوڑا۔