برلن (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن چانسلر اینجیلا میرکل اپنے ایک ڈاکٹر کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد خود قرنطینہ منتقل ہوگئی ہیں۔انھیں ویکسین لگانے والے اس ڈاکٹر کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
میرکل کے ترجمان اسٹیفن سیبرٹ نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اس بارے میں چانسلر کو مطلع کردیا گیا ہے جس کے بعد انھوں نے خود کو دوسروں سے الگ تھلگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے پہلے انھوں نے کرونا وائرس کو ملک میں پھیلنے سے روکنے کے لیے مختلف اقدامات کا اعلان کیا تھا۔
ترجمان اسٹیفن سیبرٹ کے مطابق 65 سالہ اینجیلا میرکل نے جمعہ کو پیشگی حفاظتی احتیاطی تدبیر کے تحت ویکسین لگوائی تھی۔ اب آیندہ دنوں میں ان کے باقاعدگی سے ٹیسٹ ہوں گے۔اس دوران میں وہ اپنے گھر سے ہی فرائض منصبی انجام دیتی رہیں گی۔